ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالشکوررانا کی ونڈو سیل پر کھلی کچہر ی

منگل 27 نومبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز) عبدالشکوررانانے گزشتہ روز ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائی ‘ شہریوں کے مسائل سنے اور ان پر موقع پر ہی احکاما ت جاری کئے ۔ّٓ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ کھلی کچہری کے باقاعدگی سے انعقاد کے نتیجے میں شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے ۔

شہریوں کی زیادہ تر درخواستیں ملکیت کے ریکارڈ سے متعلق ہوتی ہیں جن پر جلد از جلد عمل در آمد کے لئے متعلقہ سب رجسٹراز سے مسلسل رابطہ کیاجاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کی طرف سے ہر روز ون ونڈ وسیل پر پانچ سو سے زیادہ درخواستیں جمع کروائی جاتی ہیں جن پر بلاتاخیر عمل درآمد کر وایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے یہاں بڑی تعداد میں درخواستوں کے زیر التوارہنے کا تاثر درست ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ این او سی کے حصول کے لئے شہریوں کو درپیش مشکلات کی بڑی وجہ رہائشی سکیموں کے قیام کے وقت اراضی کا نامکمل ریکارڈ ہے ۔ تاہم شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عملے کی طرف سے تاخیری حربوں اور بدعنوانی کی شکایات دور کرنے کے ساتھ ساتھ غیر متعلقہ افراد کا عمل دخل بھی ختم کیاجا رہا ہے اور تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہر ہفتے نپٹائی جانے والی درخواستوں کے بارے میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کھلی کچہری کے موقع پر ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ‘لینڈ ڈویلپمنٹ ‘ٹائون پلاننگ ‘کمرشلائزیشن ‘ ریکوری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں