رشوت کے الزام میں سابق انسپکٹر سی آئی اے کی ضمانت خارج ،ملزم احاطہ عدالت سے فرار

جمعرات 29 نومبر 2018 13:21

رشوت کے الزام میں سابق انسپکٹر سی آئی اے کی ضمانت خارج ،ملزم احاطہ عدالت سے فرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) اینٹی کرپشن عدالت نے رشوت کے الزام میں سابق انسپکٹر سی آئی اے ابرار علوی کی ضمانت خارج کردی،ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے سابق ڈی ایس پی منور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سی آئی اے اقبال ٹائون کے پولیس افسر نے ڈکیتی کے کیس میں مدعی سے ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت وصول کی۔استدعا ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے ۔ضمانت خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں