اسٹیج ڈرامہ ’’ چھنوکی آنکھ میں ‘‘پیش کئے جانے والے آئٹم سانگ کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے ‘ ستارہ بیگ

پرستاروں کی چاہت اور عزت میرا کل اثاثہ ہے ،کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے‘ خصوصی گفتگو

اتوار 2 دسمبر 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ ’’ چھنوکی آنکھ میں ‘‘پیش کئے جانے والے میرے آئٹم سانگ کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے جس پر انتہائی خوش ہوں ،راولپنڈی کے متعدد ڈرامہ پروڈیوسرز نے مزید اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ راولپنڈی کے پرستاروں نے مجھے جو عزت دی ہے اسے ساری زندگی فراموش نہیں کر سکوں گی اور یہی چاہت اور عزت میرا کل اثاثہ ہے ۔

موتی محل میں ’’چھنو کی آنکھ میں‘‘ آئٹم سانگ کر رہی ہوں جسے بیحد پذیرائی مل رہی ہے اور نئے پراجیکٹس میں مزید تیاری کے ساتھ آئوں گی ۔ستارہ بیگ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور میری ساری توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز ہے اور اسی وجہ سے اتنے کم عرصے میں وہ مقام حاصل کیا ہے جس کے لئے فنکاروں کو کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں