پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:31

پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشکن بھی جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خشک ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

تاہم شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ گوجرانولہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ساہیوال ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں