قومی اسمبلی میں اراکین کے درمیان تلخ کلامی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو وارننگ دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 18:02

قومی اسمبلی میں اراکین کے درمیان تلخ کلامی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکین اسمبلی میں میں تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لایا گیا،اس موقع پر راجہ ریاض اور سہیل تنویر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ خیال ہوا،جب راجا ریاض نے کہا کہ کہتے ہیں شیر آیا شیر آیا جب کہ حقیقت میں یہ ایک زخمی شیر ہے۔

راجہ راض کے ان الفاظ کے بعد ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور ن لیگ کے رہنما رانا تنویر نے راجہ ریاض کو جواب دیا کہ یہ چمچہ آخر بات کس کی کر رہا ہے؟ قومی اسمبلی میں ماحول خراب ہونے پر اسپیکر اسد قیصر برہم ہو گئے اور اراکین اسمبلی کو وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

اسپکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کو بھی وارننگ جاری کی انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے میں سب کے خلاف ایکشن لوں گا۔

خیال رہے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی اسمبلی لایا گیا۔ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بذریعہ موٹر وے اسلام آبادلے جایا گیا ۔ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتارشہبازشریف کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آڈر کے اجراء کے بعد نیب کی جانب سے شہباز شریف کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 652کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں بذریعہ موٹر وے لے جایا گیا ۔ اس موقع پر نیب کے افسران اوراہلکار بھی شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔ احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں