اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:17

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کو ہائوس کی کارروائی کے دوران رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ زیر بحث رہا۔

اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی جناب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے چیمبر میں قائد ایوان کی مشاورت سے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کرنے کے لیے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف سے تین اراکین، پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہ محمد معاویہ، دو ارکان پاکستان مسلم لیگ((ن)) کے نامزد کردہ اور ایک رکن پاکستان پیپلز پارٹی سے نامزد کردہ شامل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں