قائمقام سپیکر دوست محمد مزاری کا پنجاب اسمبلی کے فوٹو گرافر افتخار احمد ہزاروی سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 11 جنوری 2019 16:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کے فوٹو گرافر افتخار احمد ہزاروی سے اسمبلی چیمبر میں ان کے والد خلیل الراحمن ہزاروی کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے رنج و غم اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاںبھٹی اور ڈی جی ریسرچ و پارلیمانی امور عنائت اللہ لک بھی موجود تھے۔مرحوم خلیل الرحمن ہزاروی لاہور کی یونین کونسل 78کے وائس چیئرمین بھی تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں