نوجوانوں کو بھارتی ثقافت نہیں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہوگی، باؤاصغر علی

zeeshan aziz سید ذیشان عزیز جمعہ 18 جنوری 2019 16:07

نوجوانوں کو بھارتی ثقافت نہیں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہوگی، باؤاصغر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) کامیابی میں محنت اور خلوص کا زیادہ کردار ہے مجھے جو مقام چند سالوں ملا کئی لوگوں کو زندگی بھر نہیں مل سکا بھارتی فلموں اور ڈراموں کے باعث ہماری نوجوان نسل پاکستانی تحذیب و ثقافت کو فراموش کرتی جا رہی ہے لاہور(کلچر رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و رائٹر باؤاصغر علی نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ میری کامیابی میں محنت اور خلوص کا سب سے زیادہ کردار ہے مجھے جو مقام چند سالوں ملا کئی لوگوں کو زندگی بھر یہ مقام نہیں مل سکا مگر محنت اور خلوص ساتھ ہو تو منزل تک پہنچنے سے کوئی روک نہیں سکتا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر دوسرے گھر میں بھارتی ثقافت کا غلبہ ہے ،پاکستان میں بھارتی ٹی وی چینلز کثرت سے دیکھے جاتے ہیں بھارتی فلموں اور ڈراموں کے باعث ہماری نوجوان نسل پاکستانی تحذیب و ثقافت کو فراموش کرتی جا رہی ہے،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی زبان کو چھوڑ کر ہندی زبان کو اپنے روز مرہ کاموں کے دوران بولنے کو ترجیح دیتے ہیں اس ناسور کا توڑ کرنے کیلئے ہمیں اپنی پاکستانی فلموں اورٹی وی ڈراموں کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی ، اپنی نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو بھارتی فلموں اور ڈراموں سے دور رکھنا ہوگا اور ان کو اپنے کلچر سے محبت کی ترغیب دینی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں