پاکستان کے تمام صوبوں کی پولیس کا یونیفارم اسلام آباد پولیس جیسا کرنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب تمام صوبوں کے پولیس چیفس سے مشاورت کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 جنوری 2019 13:14

پاکستان کے تمام صوبوں کی پولیس کا یونیفارم اسلام آباد پولیس جیسا کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2019ء) : پاکستان بھر کی پولیس فورس کا یونیفارم اسلام آباد پولیس جیسا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اس ضمن میں تمام صوبوں کے پولیس چیفس سے مشاورت کریں گے۔ پولیس چیفس کی مشاورت کے بعد ہی ملک بھر کی پولیس فورس کا یونیفارم ایک کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے پہلے بھی کئی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ آئی جی پنجاب نے تعیناتی کے بعد حکم دیا تھا کہ پنجاب پولیس کی یونیفارم بحال کی جائے گی لیکن اب امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی پُرانی یونیفارم کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی یونیفارم بھی زیرغور ہے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں برس پنجاب پولیس کواسلام آباد پولیس یونیفارم دے دیا جائے گا کیونکہ دیگرصوبوں میں بھی اسلام آباد پولیس کا یونیفارم ہی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی پُرانی رودی کو خوف کی علامت کہہ کر تبدیل کیا گیا تھا۔ نئی وردی کے استعمال سے اہلکار شدید ذہنی اذیت کا شکار تھے،آئی جی پنجاب کے دریافت کرنے پر تمام پولیس اہلکاروں نے پُرانی وردی کی خواہش کی جس پر پنجاب پولیس کی وردے کو 2019ء میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2017ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب پولیس کی وردیاں تبدیل کی تھیں۔

پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری میں بھی حکومت کی جانب سے اپنوں کو نوازنے کا انکشاف ہوا تھا۔ پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کی نئی وردی بنانے کا ٹھیکہ اپنی من پسند ملز نشاط ٹیکسٹائل ملز کو دیا تھا۔ نشاط ٹیکسٹائل ملز کے مالک میاں منشا وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں۔ گذشتہ حکومت نے تمام ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی من پسند مل کو پنجاب پولیس کی وردی کی تیاری کا غالبا 83 کروڑ کا ٹھیکہ دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں