یوم پاکستان سے متعلق ڈاکٹر احمد بلال کی مختصر دورانئے کی فلم -’’تسلسل‘‘کا اعزاز

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان ٹیلی ویژن نے یوم پاکستان کے حوالے سے فلم فیسٹول کا انعقاد کیا اور مختصر دورانئے کی سینکڑوں فلمیں اس مقابلے میں بھیجی گئیں، جن میں سی23 فلموں کو فائینل مرحلے کے لیے چنا گیا۔جن میں سے ہر روز دو فلمیں 13 مارچ سی23 مارچ کے درمیان پی ٹی وی ہوم پر دکھائی جا رہی ہیں۔ ان23 فلموں میں سے ایک فلم ''تسلسل'' پنجاب یونیورسٹی کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال کی تخلیق ہے۔

صرف تین منٹ کی اس فلم میں درخت اور ماحولیات کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام نہایت موثر انداز میں دیا گیا ہے۔یہ فلم نہ صرف درخت لگانے کی طرف راغب کرتی ہے، بلکہ اپنی پروڈکشن کے اعتبار سے بھی دیکھنے والوں کو متاثر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عہد ساز مصنف ا مجد اسلام امجد نے فلم کا سکرپٹ تحریر کیا ہے، جبکہ نمایاں اداکاروں میں قوی خان اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی ڈرامیٹک سوسائیٹی ناٹک کے طالب علم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فلم کی پروڈکشن میں عائشہ بلال، علی زیب، ناصر رضوی اور اعجاز نے بھی حصہ لیا۔ ڈاکٹر احمد بلال نے امجد اسلام امجد اور قوی خان کواس پراجیکٹ میں بغیر کسی فیس کے شامل ہونے کو بے حد سراہا، اور اپنی فلم کو نیشنل نیٹ ورک پر سیلیکٹ ہونے کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔ڈاکٹر احمد بلال کمیونیکیشن ڈیزائن کے استاد ہیں اور شارٹ فلم، ٹی وی اشتہارات اور نیو میڈیا کمیونیکیشن کے ماہر ہیں۔

ان کی دیگر فلموں میں ''روپے آنے پائی، سوہنی دھرتی، دوسری طرف اور سمندر کے نیچی'' شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اصلاحی اشتہارات میں ''جشن آزادی، انسان =احساس، اور گیٹ ویل سون ''شامل ہیں۔ ان سب فلموں کی خاص بات معاشرے کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے ساتھ ساتھ اصلاحی پہلو اجاگر کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں