میاں اسلم اقبال نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں چالیس میگا واٹ کے ٹرانسفارمر کے منصوبے کا افتتا ح کر دیا ہے

صنعتکاروں ،تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت

جمعرات 18 اپریل 2019 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے معروف صنعتی زون سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعت کاروں کے بجلی کی طلب کے درینہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے چالیس میگا واٹ کے ٹرانسفارمر کا افتتا ح کیا ۔اس ٹرانسفارمر سے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں ٹرانسفارمر کی تعداد تین ہو گئی۔ نئے ٹرانسفارمر سے بجلی کی سپلائی کی کمی جیسے مسائل سے نجات ملے گی ۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے ، مقامی صنعتوں کے تحفظ اور برآمدات بڑھانے کیلئے تاجروں صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ کرپٹ مافیا کی لوٹ مار اور بد عنوانیوں کے باعث قومی معیشت برباد ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم لٹیرو ں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اور اس بات کیلئے کوشاں ہیں کہ قوم کی یہ لوٹی ہوئی دولت وصول کر کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں ترقیاتی کاموں کو کی تیز رفتاری سے تکمیل پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پی ٹی آئی کی حکومت صنعت کا پہیہ رکنے نہیں دے گی ۔ انہوںنے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صدر بورڈآف مینجمنٹ کی خصوصی کاوش سے چالیس میگا واٹ کا ٹرانسفارمر لگا ہے جس سے صنعت کاروں کو سہولت ملے گی ۔صدر سندر سٹیٹ شہزاد اعظم خان نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی کی بنا پر آج سندر سٹیٹ کے صنعت کاروں کا درینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے ۔

لیسکو کے چیف مجاہد چھٹہ، چیئر مین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس اینڈ مینجمنٹ کمپنی شعیب زاہد ملک اور پیڈ مک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ درخت آکسیجن کی فراہمی اور ماحول کو خوش گوار بنانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیںاور ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگانا ہے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں