لاہور میں ای چالان سسٹم نے نتائج دینا شروع کر دیئے، پانچ ماہ کے دوران 13 کروڑ سے زائد کی رقم خزانے میں جمع

پانچ ماہ کے دوران 10لاکھ ای چالان ہوئے، گاڑیوں کے 5لاکھ 80ہزار ،موٹر سائیکلوں کی4لاکھ ،ٹرک اور بسوں کی20ہزار ای چالان کیے گئے

اتوار 21 اپریل 2019 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) لاہور میں ای چالان سسٹم نے نتائج دینا شروع کر دیئے، گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 13 کروڑ سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی ۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور میں اکتوبر 2018 سے ای چالان کا سسٹم متعارف کروایا ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 10لاکھ ای چالان ہوئے، ان میں گاڑیوں کے 5 لاکھ 80 ہزار جبکہ موٹر سائیکلوں کے 4 لاکھ ای چالان خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں میں بھیجوائے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہیوی ٹریفک یعنی ٹرک اور بسوں کے 20 ہزار ای چالان کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق 10 لاکھ چالانوں میں سے تقریباً 50 فیصد ہی چالان شہریوں نے جمع کروائے اور اس مد میں قومی خزانے میں 13 کروڑ 40 لاکھ 69 ہزارروپے جمع ہوئے۔ سیف سٹی حکام کے مطابق ای چالان کے باعث شہر کی ٹریفک منظم ہونا شروع ہو گئی ہے۔سیف سٹی اتھارٹی اگلے ماہ سے چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کرے گی جس میں نہ صرف جرمانہ دگنا جمع کروانا ہو گا بلکہ گاڑی بھی جرمانے کی ادائیگی تک تھانے میں بند ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں