پوری شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، فیاض بھٹی

اتوار 21 اپریل 2019 19:20

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فیاض بھٹی نے کہا ہے کہ پوری کی پوری شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث پائی گئی ہے،شریف خاندان کی گیم اوور ہو چکی ہے، یہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیںاور اب بوکھلاہٹ میں اپنا غصہ کبھی وزیراعظم عمران خان تو کبھی نیب پر نکال رہے ہیں،حمزہ شہبازاور سلیمان شہباز کے تمام اثاثے منی لانڈنگ سے بنائے گے ، حمزہ شہباز ، سلیمان شہباز یا شریف فیملی کے کسی ممبر سے پوچھا جائے کے پیسے کیسے آپ کے اکائونٹ میں آئے تو جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں نیب اور عمران خان کا کٹھ جوڑ ہے،یہ کس کو بے وقوف بنارہے ہیں جب کہ حقیقت سے واقف ہے، عمران خان کو ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ صادق و امین قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن میں وزیراعظم عمران خان پر زیادہ تنقید کے زیادہ دام کی پالیسی نافذ کی ہوئی ہے اور چند درباریوں کو اپنی کرپشن کے دفاع پر مجبور کیاہو اہے جن کا کام صبح شام جھوٹ بولنا اور قوم کوگمراہ کر ناہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ(ن)لیگ کے زیادہ تر ارکان بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں