علامہ محمد اقبالؒ نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کی، وہ نہ صرف مسلمانانِ ہند بلکہ پورے عالم اسلام کے جلیل القدر مفکر تھے، پاکستانی نوجوانوں کو فکرِ اقبالؒ سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، مقررین کا یوم اقبال ‘‘ کی خصوصی تقریب سے خطاب
پیر 22 اپریل 2019 01:40
(جاری ہے)
اس تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی ۔
اس موقع پر وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے سینیٹر ولید اقبال، خانوادہٴ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی، معروف دانشور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،کالم نگار ودانشور قیوم نظامی، ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان، بیگم مہناز رفیع، بیگم خالدہ جمیل،صدر نظریہٴ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش، صدر نظریہٴ پاکستان فورم پشاور ملک لیاقت علی تبسم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ نئی نسل کلام اقبالؒ کا نہ صرف مطالعہ کرے بلکہ اسے صحیح معنوں میں سمجھنے کی بھی کوشش کرے، علامہ محمد اقبالؒ نے مسلم امہ کو جہد مسلسل کا پیغام دیا، علامہ محمد اقبالؒ مسلمانان برصغیر کے ایک عظیم محسن ہیں، انہوں نے مسلمانوں کو غیر اسلامی نظریات سے مرعوب نہ ہونے اور اپنے دین‘ ثقافت اور اقدار سے گہری وابستگی کے ذریعے نشأة ثانیہ کی راہ دکھائی۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ علامہ محمد اقبال صبح سویرے اٹھنے کے عادی تھے، نماز اور تلاوت کلام پاک کے بعد وہ آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر ان مقدمات کی فائلوں کا مطالعہ کرتے جس کیلئے انہیں عدالت جانا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا علامہ محمد اقبالؒ کی آواز ریکارڈ حالت میں موجود نہیں ہے،علامہ اقبالؒ کو جب بھی شعر کی آمد ہوتی تو وہ قرآن پاک بھی منگوا لیتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے کلام کا ایک بھی لفظ قرآن پاک کے پیغام سے باہر ہو تو میں آخرت میں ذلیل ورسوا ہو جائوں۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے الگ وطن کا تصور پیش کیا، انہوں نے مسلم امہ کو خودی کا درس دیا۔صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے مغرب کے تصور قومیت کو رد کرتے ہوئے اسلامی قومیت کے تصور کی حمایت کی اور کلام اقبالؒ میں جگہ جگہ یہ تصور نظر آتا ہے، مغربی قومیت کا تصور زبان ،رنگ، نسل اور جغرافیہ کی بنیاد پر قائم ہے جبکہ اسلام کا تصور قومیت کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم ہے۔ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کو اپنے عہد کے جو صوفیاء میسر آئے ان میں پیر سید مہر علی شاہؒ بھی شامل تھے جن سے ان کی خط و کتابت بھی ہوئی۔ علامہ محمد اقبالؒ میاں شیر محمد شرقپوری سے بھی گہری عقیدت رکھتے تھے ۔ علامہ اقبالؒ اس عہد کی نابغہ شخصیت تھے۔ انہوں نے امت کو خودی اور حرکت کا درس دیا ۔قیوم نظامی نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ مفکر پاکستان ، مفسر قرآن، حکیم الامت ، عاشق رسولؐ تھے۔ پروگرام کے دوران نظریہٴ پاکستان سوسائٹی پشاور کے طالبعلم نے ملی نغمہ پیش کیا ۔اختتام پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ’’تقریبات یوم اقبال ‘‘کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے انعامی مقابلوں(کلام اقبال، بیت بازی، تقریری، مصوری) میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور نیب آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تین سوسے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی
علی امین گنڈا پوروفاق پرقبضہ کر کے انتشارپھیلانا چاہتے ہیں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
صوبائی وزیرصحت کی زیر صدارت اجلاس، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی
ئ*حصول انصاف کیلئے عدالتوں کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں: نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ
ٓمسلم لیگ نون پنجاب کا تنظیمی اجلاس، میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے کی قرارداد منظور
سنٹرل پولیس آفس :پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی