مجھے تبدیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعظم کے پاس ہے
اگر عمران خان مجھ سے بہتر کوئی بندہ ڈھونڈ لیں تو اسے لگا دیں ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
سمیرا فقیرحسین منگل 23 اپریل 2019 13:54
(جاری ہے)
ہمیں تو معلوم ہے کہ نواز شریف کے حالات کیسے ہیں اس عمر میں کوئی بیماری نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ان کو ادویات دے رہی ہوں گی جس سے وہ بہتر ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں ، عثمان بزدار کے ساتھ کام کرنے میں آسانی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کابینہ کی 5 وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مشاورتی عمل بھی تیز کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، حسین جہانیاں گردیزی، سردار آصف نکئی، زوار حسین وڑائچ اور حافظ ممتاز کی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے 19 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے مختلف اداروں سے پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی اور کہا جارہا تھا چھ صوبائی وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے، تبدیل ہونے والے محکموں میں وزارت صحت، خوراک، جیل خانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر ایکسائز ممتاز احمد کو تبدیل کیے جانے کا امکان جبکہ وزیر تعلیم مراد راس کو وارننگ دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر چھ سے سات وزرا کی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ان تمام وزرا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کیے جانے کے باوجود کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ مذکورہ وزرا کو بارہا اپنی کارکردگی درست کرنے کی ہدایت کی گئی اور ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنی وزارتوں میں جاری منصوبوں کی رپورٹ بھی وزیراعلیٰ کو بھجوائیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔کچھ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے خفیہ اداروں سے وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کیں جس کے بعد پنجاب کے سات کابینہ اراکین کی وزارتوں کا قلمدان تبدیل کرنے اور نئے مشیر شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواجہ سلمان رفیق کا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ،آپریشن تھیٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت ..
لاہور بورڈ،ہائر سیکنڈری اسکول کا پہلا سالانہ امتحان پارٹ ون (آج) منگل سے شروع ہو گا
پنجاب میں کھیتوں میں دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پابندی ہو گی،مریم اورنگ زیب
لاہور،9 سالہ بچے کو اغوا، ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 3 افراد زخمی
پہلے سے نیٹ میں موجود ٹیکس دہندگان کے لیے نئے قوانین نہ بنائے جائیں ‘ کاشف انور
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے ڈی جی پیلرا کیپٹن (ر) اکرام الحق کی ملاقات
لاہور، مختلف مقامات سے 3 لاشیں برآمد،35سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی
پیپلز پارٹی گلف کی جانب سے فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی، خواتین کو با اختیار بنانے پر سیمینار(آج)ہوگا
جلائو گھیرائو کیس،عالیہ حمزہ، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15مئی تک توسیع
چوہدری شافع حسین کا پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ڈیوس روڈ پر ہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب