احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال سکینڈل کیس اور رمضان شوگر مل کیس پر 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ

عد مزید گواہان طلب ، سماعت 29 اپریل تک ملتوی ×شہباز شریف بغیر اجازت بیرون ملک کیسے چلے گئے،عدالت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر ریمارکس

منگل 23 اپریل 2019 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال سکینڈل کیس اور رمضان شوگر مل کیس پر 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ، عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر قرار دیا کہ شہباز شریف بغیر اجازت بیرون ملک کیسے چلے گئے۔

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف علاج کے غرض سے بیرون ملک گیے ہیں لہٰذا عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کری. احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ بغیر اجازت شہباز شریف بیرون ملک کیسے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی اور استدعا کی کہ صرف 8 مئی تک حاضری سے استثنی دی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پیش ہو کر بھی یہ درخواست دے سکتے تھے نا کہ باہر سے ہی بھجوا دے دیتی. عدالت نے شہباز شریف کی 23 اپریل کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنا شروع کر دیئے۔

ادھررمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی کے سیشن چل رہا ہے لہٰذا عدالت سیجانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی اور یہ باور کروایا کہ آپکی غیر موجودگی میں کیس کی کاروائی چلتی رہے گی۔عدالت کے روبرو نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اور حارث قریشی نے آشیانہ اقبال سکینڈل کیس میں گواہ ریاض حسین کا بیان قلمبند کروایا جبکہ رمضان شوگر ملز کیس میں دو گواہان شہباز علی خان اور طارق مسعود نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ عدالتی کارروائی کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ میں عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ دی گئی ہے۔ اللہ تعالی ایسی تبدیلی سے بچائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں