ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے

منگل 23 اپریل 2019 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے ۔ ایف بی آر کے مطابق واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کا آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور پر ایک کروڑ روپے ٹیکس عائد کر کے نوٹس جاری کئے تھے ۔واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کا سال 2017 کا آڈٹ کیا گیا تھا۔ایف بی آر نے ڈیپارٹمنٹل سٹور کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی تھی ۔ ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے اکاونٹس منجمد کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں