لیسکو ریجن میں شدید آندھی کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال ،سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے ‘ترجمان لیسکو

بدھ 24 اپریل 2019 15:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لیسکو ریجن میں منگل کی رات آنے والی شدید آندھی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی اور سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق تیز ہوائوں اور آندھی کے نتیجے میں لیسکو ریجن کے 150 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ کے باعث بجلی کی ترسیل میں عارضی تعطل پیش آیا تھا جسے لیسکو کے فیلڈ اسٹاف نے انتھک محنت سے رات گئے ہی مکمل طور پر بحال کردیا۔ ترجمان کے مطابق لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بجلی بحالی کے عمل کی نگرانی کی، چند ایک مقامات پر انفرادی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ لیسکو کی جانب سے صارفین کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں