پنجاب اسمبلی کے ارکان کا ینگ ڈاکٹرز کی بھرتی سے پہلے ان کا نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

جمعہ 4 جنوری 2013 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جنوری۔ 2013ء) پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ینگ ڈاکٹرز کی بھرتی سے پہلے ان کا نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ کردیا، جمعہ کو گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹرز پر ینگ ڈاکٹرز کے تشدد کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں زیر بحث آیا اور اس دوران ارکان نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی بھرتی سے پہلے نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے ارکان پنجاب اسمبلی نے ینگ ڈاکٹروں کے رویے کو قابل مذمت قرار دیا اور واقعہ میں ملوث ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نفسیاتی طور پر ٹھیک ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کے نقات کو زیر بحث لایا۔

(جاری ہے)

دوران بحث ارکان اسمبلی نے یہ موقف اپنایا کہ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں کام نہ کرکے بھی تنخواہیں بٹور لیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں