وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کوٹ عبدالمالک اور کاہنہ میں چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 17 جولائی 2019 19:43

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کوٹ عبدالمالک اور کاہنہ میں چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوٹ عبدالمالک اور کاہنہ میں چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھتیں گرنے کے واقعات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے اور میری تمام تر ہمدریاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں