آج کے فیصلے پر بھارت کے ردِ عمل سے ثابت ہو گیا کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا افسر ہے، سینئیر صحافی

بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے دفاع اور فیصلے پر خوشیاں منانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ اسے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا، ارشد وحید چوہدری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 17 جولائی 2019 20:37

آج کے فیصلے پر بھارت کے ردِ عمل سے ثابت ہو گیا کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا افسر ہے، سینئیر صحافی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی 2019) سینئیر صحافی ارشد وحید چوہدری نے کلبھوشن یادیو کیس پر آنے والے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے دفاع اور فیصلے پر خوشیاں منانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا افسر ہے اور اسے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا تھا۔ یاد رہے کہ آج کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنایا گیا جس میں اسے کونسلر رسائی دینے کے لیے پاکستان کو کہا گیا ہے تاہم اس کی سزا معطل کرنے اور رہا کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارت میں بھارتی میڈیا جھوتی خبریں چلا رہا ہے کہ یہ بھارت کی جیت ہے اور بھارت کامیاب ہو گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے پاکستان یہ کیس جیت گیا ہے اور اس فیصلے سے پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہو گیا ہے کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا افسر ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کرنے کے لیے آیا تھا جبکہ اس فیصلے سے پاکستان کی فوجی عدالتوں پر لگنے والے اعتراضات بھی ختم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں کہ بھارت یہ کیس جیتا ہے۔ بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشمہ سوراج نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم کھلے دل سے بھارت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، یہ بھارت کی جیت ہے۔‘ سشمہ سوراج نےاپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ فیصلہ اتنی نرمی پیدا کرتا ہے کہ کلبھوش کے خاندان کے لوگ اب اس سے ملاقات کر سکیں گے‘۔

اس کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں جس پر سینئیر صحافی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے دفاع اور فیصلے پر خوشیاں منانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا افسر ہے اور اسے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا تھا۔ دوسری جانب کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر پاکستانی دفترِ خارجہ کا ردِ عمل بھی آگیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیوپاکستان کی حراست میں رہے گا ۔ عالمی عدالت انصاف کےباہرترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کاکیس بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے ، عالمی عدالت نےواضح کردیاکمانڈرکلبھوشن جادھو پاکستان کی حراست میں رہےگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں