خوشخبری! پنجاب حکومت کا فری وائی فائی منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ

فری وائی فائی سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے پنجاب انفار میشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو ٹاسک سے دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 11:25

خوشخبری! پنجاب حکومت کا فری وائی فائی منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2019ء) لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔پنجاب حکومت نے فری وائی فائی منصوبہ پھر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مفت انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے والے مایوس نہ ہوں کیونکہ فری وائی فائی سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے پنجاب انفار میشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو ٹاسک سے دیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ ن لیگ کے دور میں شروع کیا گیا تھا جو کمپنیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند پڑے تھے۔حکومت کی طرف سے منصوبے کی بحالی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔خیال رہے نواز دور میں لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا ۔ کچھ برس قبل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے پنجاب کے بڑے شہروں میں مفت فائی انٹرنیٹ سہولیت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد دو سال قبل اس سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا ۔ مفت فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجر خان، مری اور اسلام آباد میں کیا گیا تھا ۔ یہ سہولت مذکورہ شہروں کے مخصوص مقامات پر دستیاب تھی۔ اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ٹی سی ایل کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پا یا تھا۔اس معاہدے کے تحت لاہور میں 115 مقامات پر شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت میسر تھی جن میں 12 پارکس ، 17 اہم مارکیٹس،میٹرو اسٹیشنز اور 20 کالج و یونیورسٹیز بھی شامل تھے۔

پارکس میں باغ جناح، ماڈل ٹاؤن پارک، حضوری باغ اور گلشن اقبال پارک شامل تھے۔ جبکہ دیگر مقامات میں میو اسپتال ، چلڈرن اسپتال ، سروسز اسپتال ، شیخ زاید اسپتال، میو اسپتال، ائیر پورٹ ، ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ ، بس اسٹینڈ ، آر اے بازار، پنجاب اسمبلی ، ضلع کچہری، جی پی او اور ایل ڈی اے شامل تھے۔حکومت پنجاب نے ایک بار پھر شہریوں کی سہولت کے لیے فری وائی فائی سروس کا منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ کای ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں