سول ایوی ایشن کاائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ

منگل 20 اگست 2019 14:08

سول ایوی ایشن کاائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے احکامات جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب کیئے جائینگے۔

: کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پرندوں کی آمد کی وجہ سے جہازوں اور فضائی سفر کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی حکومت و ڈی جی سی اے اے نے نوٹس لیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سی اے اے نے ڈپٹی ڈی جی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر ائیرپورٹس پر جدید برقی نظام کو لگانے کیلئے ضابطے کی کاروائی کریں۔

ذرائع کے مطابق عیدالاضحی پر کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں سب سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔پرندوں کی آمد میں اضافہ جہازوں کیلئے خطرہ ہیں۔ بلدیاتی اداروں کو متعدد بار جانوروں کی آلائشیں و باقیات اٹھانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں