پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودبے پناہ خصوصیات کے مالک تھے،اپنی زندگی خدمت خلق میں وقف کی‘یاسمین راشد

مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعوداپنی ذات کے اندرپورے ادارہ کی حیثیت رکھتے تھیصوبائی وزیرصحت

جمعرات 22 اگست 2019 13:24

پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودبے پناہ خصوصیات کے مالک تھے،اپنی زندگی خدمت خلق میں وقف کی‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودکے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعود، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، پروفیسرقاضی محمدسعید، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹرامیر، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، سینئرصحافی واصف ناگی، ریٹائرڈ پروفیسرز اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تعزیتی ریفرنس کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودبے پناہ خصوصیات کے مالک تھے۔مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودنے اس دنیامیں بہترین زندگی بسرکی۔ مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودنے اپنی زندگی خدمت خلق میں وقف کی۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ اللہ پاک مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودکے درجات بلندفرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودنے تعزیتی ریفرنس کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعوداپنی ذات کے اندرپورے ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے۔مرحوم پروفیسر ڈاکٹرفیصل مسعود نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کواپناشعاربنایا۔

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کومقبولیت کی بلندیوں تک پہنچانے میں مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودکابنیادی کردارہے۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے تعزیتی ریفرنس کے حاضرین سے اپنے خطاب میں کہاکہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودخودداری کی بہترین مثال تھے۔طب کی دنیا میں مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودنے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے تعزیتی ریفرنس کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودکی شخصیت سے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا۔مرحوم پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودکی وفات طب کی دنیامیں بہت بڑانقصان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں