وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا تحریک پاکستان کے کارکن اکرام ا لحق کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 25 اگست 2019 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور قائداعظم ؒ کے ساتھی اکرام ا لحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں