ایئرپورٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کاشکار

جمعرات ستمبر 15:13

ایئرپورٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی بنکاک دوطرفہ پرواز 890/891،پی آئی اے کی کراچی کی دوطرفہ پرواز 313/312،پی آئی اے کی کوئٹہ کی دوطرفہ پرواز 322'/323،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760اورپی آئی اے کی اوسلو سے انے والی پرواز 752منسوخ جبکہ تاخیر کاشکار ہونے والی پروازوں میں اتحاد ائر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241اورجانے والی پرواز 242،پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز 248،دمام سے آنے والی پرواز 157،دمام سے آنے والی پرواز 177،سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز734،پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623اورتہران جانے والی پرواز 1194تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments