لوگوں میں دہشت پیدا کرنے والے چینی پراسرار عفریت کا پول کھل گیا
مختلف آرا اور تحقیق کے مطابق چینی دریا میں نظر آنے والی مافق الفطرت چیز کا کوئی وجود نہیں
سجاد قادر جمعرات 19 ستمبر 2019 05:05
(جاری ہے)
دراصل گزشتہ کئی ہفتوں سے چین میں دریائے یانگتسی میں ایک 'پراسرار اور بڑے عفریت' نے لوگوں کو دہشت زدہ کررکھا تھا اور اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں چینی سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں اس دریا میں ایک عجیب پراسرار 'عفریت' کو دکھایا گیا تھا اور اسے اسکاٹ لینڈ کے مشہور لاک نیس عفریت کا چینی ورژن قرار دیا گیا۔چین کے ایک یونیورسٹی پروفیسر نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ویڈیو میں جسے دکھایا گیا ہے وہ ایک بڑا دریائی سانپ ہے اور نئی نسل کا کوئی جانور نہیں۔مگر آج تک اتنا بڑا کوئی جانور دریافت نہیں ہوسکا جو اس دریا میں اس طرح تیرتا ہوا نظر آئے تو پھر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ یہ مخلوط نسل کا کوئی جانور ہے۔مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ جانور کوئی اور نہیں درحقیقت ربڑ کا ایک بڑا ٹکڑا ہے جو کسی جہاز یا بندرگاہ سے الگ ہوکر بہنے لگا اور کسی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوکر وائرل ہوگیا۔چین کی سائٹ سی سی ٹی وی نے مختلف خیال پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ درحقیقت ایک فیری ٹرمینل کا ایک سن شیڈ ہے جو ویڈیو میں شوٹ ہوگیا۔ایک فیری ٹرمینل کے ملازم نے یہ ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ وی چیٹ پر بطور مذاق شیئر کی تھی مگر یہ بہت زیادہ شیئر ہونے کے بعد وائرل ہوگئی۔خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی لاک نیس جھیل میں کسی عفریت کی موجودگی کا سب سے پہلا تحریری ریکارڈ چھٹی صدی عیسوی کا ہے جو ایک آئرش سینٹ کولمبا نے لکھتے ہوئے ایک پانی کے عفریت کا ذکر کیا تھا۔مگر نیسی کی سب سے مشہور تصویر 1934 میں لی گئی اور 60 سال بعد علم ہوا کہ وہ جعلی ہے کیونکہ اسے لینے کے لیے ایک سمندری عفریت کے ماڈل کو کھلونا آبدوز پر لگا دیا گیا تھا۔2003 میں بڑ ے پیمانے میں سائنسی تحقیق کی گئی جس کے دوران سیٹلائیٹ ٹریکنگ اور سونار بیمز کا استعمال کیا گیا جبکہ ایک اور تحقیق میں جدید ترین میرین ڈرون استعمال کیا گیا مگر کبھی کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی