حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کے قیام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کے قیام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کا قیام مسترد کرتا ہے۔حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان’’بلیک ڈے‘‘ کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پہلے دن سے غیر اعلانیہ سینسرشپ جیسے حربے استعمال کررہی ہے۔آزادی صحافت پر قدغن لگانی والی حکومت سے میڈیا کی آزادی کی توقع رکھنا ناممکن ہے۔میڈیا کو حکومت کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔میڈیا پر سینسر شپ مار شل لاء کے ادوار سے زیادہ بدتر ہے۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت میڈیا کو مزید دبائو میں لانے سے گریز کرے۔میڈیا کے مسائل یا شکایات میڈیا کے متعلقہ اداروں کو ہی حل کرنے چاہیے۔حکومت میڈیا کورٹس بنانے سے پہلے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں