لاہور پولیس نے رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا

ملزمان عرصہ دراز سے اس دھندے سے وابسطہ تھے، مینڈک کہاں اور کیوں لے جائے جارہے تھے تفتیش شروع کردی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 12:42

لاہور پولیس نے رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2019ء) لاہور پولیس نے رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے اس دھندے سے وابسطہ تھے۔ ان مردہ مینڈکوں کو کہاں اور کیوں لے جایا جارہا تھا؟ اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکا لگا رکھا تھا جہاں انہوں نےگزرنے والے ایک رکشا کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے۔

مجاہد سکواڈ کی جانب سے رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پکڑ لیا اور رکشے سے 5من مردہ مینڈک بھی برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی جانب لے جا رہے تھے جب انیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لمبے عرصے سے اس دھندے سے وابستہ ہیں، تاہم ابھی تفتیش جاری ہے کہ وہ مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کر رہے تھے؟ مجاہد سکواڈ نے ملزمان اظہر اور پرنس کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی واقع کی اطلاع کردی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں