31 اگست تک 40ہزار والے 152 ارب روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کیے گئے

پیر 23 ستمبر 2019 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) عوام کی جانب سے 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور 31 اگست 2019 تک 152 ارب روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کیے گئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے 194 ارب روپے مالیت کے 40 ہزارروپے کی مالیت والے پرائز بانڈز واپس کردیں گے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2019 کے مہینوں میں بالترتیب 40 اور 112 ارب روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کیے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 24 جون2019 کو ایک سرکولر جاری کیا تھا جس میں تمام کمرشل بینکوں کو ہدایات دی گی تھیں کہ وہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی فروخت بند کردیں۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ 31 مارچ 2020 تک اپنے پاس موجود پرائز بانڈز واپس کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں