چودھری شجاعت کا آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ

پُرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت کسی بھی وقت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں۔سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اکتوبر 2019 16:23

چودھری شجاعت کا آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت کسی بھی وقت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چودھری برادران سے ملاقات کی۔

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چودھری برادران کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پر ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی، چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔

چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے۔ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ چودھری شجاعت نے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنا ہوگا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ واضح رہے مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جیانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں آزادی مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں