نابینا افراد کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 15 اکتوبر 2019 12:34

نابینا افراد کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) نابینا افراد کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نابینا افراد کے آئے روز احتجاج سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے،نابینا افراد اکثر میٹرو بس کے ٹریک پر دھرنادے دیتے ہیں اورمیٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈیلی ویجز نابینا کو مستقبل کیا جائے اور نابینا افراد کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں