وزارت ریلوے سے 2020 میں29آفیسرز ریٹائرڈ ہوجائینگے

گریڈ21کے دوجنرل منیجرزسمیت گریڈ21 کے 5،گریڈ20کی2،گریڈ18اور19 کے 4،4اور گریڈ17 کی14آفیسر زشامل

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:00

وزارت ریلوے سے 2020 میں29آفیسرز ریٹائرڈ ہوجائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزارت ریلوے سے 2020 میں29آفیسرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن میںگریڈ21کے دوجنرل منیجرزسمیت گریڈ21 کے 5،گریڈ20کی2آ،گریڈ18اور19 کے 4،4اور گریڈ17 کی14آفیسر زشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شعبہ مکینیکل انجینئرنگ گریڈ21کے موجودہ سینئر جنرل منیجرریلوے اعجاز احمد 3جنوری ،جنرل مینجر مینٹی ننس اینڈسروسز محمد طاہر19جنوری کو،شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ21کے ڈائریکٹر جنرل ریلوے والٹن اکیڈمی سعید خان19 اپریل ،ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر دوست علی لغاری5ستمبر ،شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل گریڈ21کے ایڈیشنل جنرل منیجرریلوے زبیر شفیع غوری4ستمبر کو ،گریڈ19 کے شعبہ میڈیکل کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرسہیل صدیق بٹ23اگست ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ریلوے مغلپورہ ورکشاپ ڈاکٹر الطاف خان31 دسمبر،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید اختر31 مئی ،شعبہ سٹور اینڈ پرچیز کے ڈپٹی چیف کنٹرولرآف سٹور گریڈ19کے ندیم مرزا 18ستمبر،گریڈ18 سے شعبہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر منسٹری آف ریلوے شیر اسلم 4جنوری ،شعبہ سول انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹرپروجیکٹ ابراہیم راجپر 21فروری ،شعبہ میڈیکل کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمال محمود یکم اکتوبر ،گریڈ17کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر ہیڈ کوارٹر ظہیر الدین24مئی ،جوائنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر بشیر الحسن14نومبر ،شعبہ سگنلز اینڈ ٹیلی کام کے اسسٹنٹ ٹیلیکام انجینئر ہیڈ کوارٹر اشفاق احمد 14اگست،شعبہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پرسانل آفیسر فیاض احمد29مارچ ،اسسٹنٹ آفیسر محمد سید3اپریل ،اسسٹنٹ پرسانل آفیسر تنویر علی شاہ 23نومبر،شعبہ سول انجینئرنگ کے ڈویژنل انجینئر کراچی ثنااللہ خان14فروری ،اسسٹنٹ انجینئر برج شہزادہ شاہ نوار14مارچ،اسسٹنٹ انجینئر ڈیزائن ہیڈ کوارٹر اطہر محمود خان 20اپریل ،اسسٹنٹ انجینئر حق نواز11ستمبرکو ،شعبہ میکینکل انجینئرنگ گریڈ17 کے اسسٹنٹ ورکس منیجر مغلپورہ غلام محمد30نومبر جبکہ جونیئر میکینکل انجینئر ہیڈ کوارٹر محمد تاج27دسمبرکو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں