وزیر اعلیٰ کا ڈیرہ غازی خان‘ راجن پورمیںپولیس اہلکاروں کی شہادت کی فوری انکوائری کا حکم

بدھ 13 نومبر 2019 00:07

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پورمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی (انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ) اظہر حمید کھوکھر کو واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر تحقیقات کرکے 3 روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر کو آج ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں