ہوٹل کا کمرا200روپے میں مل جائے گا مگر پرائیویسی قربان کرنا پڑ جائے گی

سستا ترین کمرا حاصل کرنے کے لیے آپ کی لائیو ویڈیو یوٹیوب پر چلائی جائے گی

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 17 نومبر 2019 05:45

ہوٹل کا کمرا200روپے میں مل جائے گا مگر پرائیویسی قربان کرنا پڑ جائے گی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2019ء)   دنیا بھر میں عجیب اور ناقابل یقین معاملات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔آج مہنگائی کے اس دور میں جب پاکستان میں ٹماٹر300روپے کلو مل رہے ہیں وہیں جاپان میں ہوٹل کا ایک پورا کمرا 200روپے میں مل رہا ہے۔جاپان تو کیا دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پر 200 روپے میں ہوٹل کا کمرہ نہیں ملتا لیکن جاپانی شہر فوقوکا میں شہر کے مرکزی شاپنگ سینٹر سے صرف 15 منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ایک ہوٹل میں یہ کمرا دستیاب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل کا کمرا ہفتے میں کسی بھی دن کے لیے دستیاب ہے۔لیکن یہاں رکنے سے قبل آپ کو ہوٹل کے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت وہ کمرے میں رہتے ہوئے آپ کی ویڈیو براہِ راست یوٹیوب پر نشر کرے گا۔ یہ کارروائی براہِ راست نشر کی جائے گی جسے ظاہر ہے دنیا کے سب لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ہوٹل کا نام بزنس ریوکان آساہی ہے اور کوئی بھی اس منفرد پیشکش کا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

چھٹیوں میں بھی یہ ہوٹل ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق وی لاگرز اور یوٹیوب پر مشہور لوگ یہاں ٹھہر کر اس ہوٹل کی شہرت میں اضافہ کرسکتے ہیں لیکن ہوٹل کے کمرے عام افراد کے لیے بھی کھلے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اپنی پرائیویسی قربان کرنا ہوگی۔ہوٹل کا کمرا چھوٹا سا ہے اور اس کمرے میں کیمرے سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں لیکن آپ کی آواز کسی کو سنائی نہیں دیتی کیونکہ ٹی وی پروگرام یا کمرشل کی آڈیو نشر ہونے سے یوٹیوب پر کاپی رائٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب سوتے میں نہ ہی کوئی آپ کے خراٹے سن سکتا ہے اور خودکلامی بھی کہیں نشر نہیں ہوتی۔تو اگر کوئی ایڈونچر کرنا چاہتا ہے یا بھارتی شو ”بگ باس“والی فیلنگز لینا چاہتا ہے تو وہ آج ہی جاپان کے اس ہوٹل کا رخ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں