عمران خان کی جیب سے استعفیٰ نکل گیا ہے

اس اطمینان کے بغیر ہم واپس نہیں گئے ۔ مفتی کفایت اللہ کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 نومبر 2019 10:35

عمران خان کی جیب سے استعفیٰ نکل گیا ہے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خاان استفعیٰ دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مفتی کفالیت اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اطمیننان ہو گیا ہے کہ عمران خان کی جیف سے استعفی نکل آیا ہے۔مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ اس اطمینان کے بغیر ہم واپس نہیں گئے۔ہمیشہ کے لیے جب کوئی آدمی میچ ہارتا ہے تو وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوتا ہے اور آخری سانسوں میں کسی کو ذمہ دار بناتا ہے۔

میں محترم وزیراعظم کی ایک تقریر کا حوالہ دیتا ہوں جو انہوں نے موٹروے کی اففتاحی تقریب میں بلاول بھٹو سے متعلق کی اور دوسرا جو انہوں نے چیف جسٹس کو کہا ہے،وہ ویسے بھی کہہ سکتے تھے آن ائیر کہنے کی ضرورت تھی۔لیکن انہوں نے اداروں کو رگڑا کہ یہ بھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

مفتی کفایت اللہ کا مزید کہنا ہے عمران خان شدید ذہنی دباؤ کاشکار ہیں۔

وہ بلاول بھٹو سے متعلق تقریر کر کے،چیف جسٹس سے متعلق تقریر کر کے اور گالیاں دے کر اس تناؤ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔مفتی کفایت اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دے دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مفتی کفایت اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا۔

انہوں نے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف نے وزیراعظم ععمران خان کے استعفیٰ کے لیے دھرنا بھی دیا تھا تاہم پھر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں