دو پروازیں منسوخ ،11 تاخیر کا شکارر،مسافرٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہو سکا

مختلف ٹرینیں دو سے 4گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر مشکلات کا شکار رہے

جمعرات 21 نومبر 2019 13:00

دو پروازیں منسوخ ،11 تاخیر کا شکارر،مسافرٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہو سکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی دو پروازیںمنسوخ جبکہ 11 تاخیر کا شکاررہیں۔پی آئی اے کی جدہ سیآنے والی پرواز 860اور جانے والی پرواز 859 منسوخ ہو گئی۔

(جاری ہے)

اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241،قطر ائیر کی دوحہ سے آے والی پرواز 628،پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز 248،دمام جانے والی پرواز 884، ایمرٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 623،اتحادائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 241، ترکش ائیر کی استنبول جانے والی پرواز 715،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650،قطر ائیرویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629، ائیر عریبیہ کی راس الخیمہ جانے والی پرواز 821 اورسعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 735تیس منٹ تاخیر کا شکار رہیں ۔

دوسری جانب مسافر ٹرینیں بھی دو سے چار گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا۔فرید ایکسپریس 4 گھنٹے ، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹہ ،پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ جعفر ایکسپریس بھی 2گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں