پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 22 نومبر 2019 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے عنبرین گل دخترمرزا سلطان احمدکومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’کپاس میں انسدادِ حشرات کیلئے ایسپارٹک ایسڈ کا کثرتِ اظہار‘ کے موضوع پر،عمارہ احدولد عبد الاحدخان کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے ’کپاس(گو سییپیئم ہرسوٹم) میں روغنِ فلیونائڈ سے متعلقہ جینیاتی اظہار ‘ کے موضوع پر،خدیجہ عالیہ دختر آصف حسین کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’آلو میں کُہرے کے مختلف مزاحتمی سالمیوں کی منتقلی و اظہار کا مطالعہ‘کے موضوع پر،مہوش اعجاز دختر صوفی اعجاز احمد کومائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’صنعتی فاضل پانی سے علیحدہ کئے گئے بیکٹیریا کاAZO Dyesکو ختم کرنا‘ کے موضوع پر اورنوید احمد نور ولد محمد نوازکوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے’انڈر پریشر سٹڈی آف فنڈامینٹل پرپرٹیز آف پیروسکائیٹ آکسائیڈ ر یوسنگ ڈینسٹی فنکنشنل تھیوری ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں