برطانوی بزنس مین کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

"شیریڈن سوٹ مانچسٹر"میں فنڈریزنگ کے دوران 21لاکھ پاونڈ ز اکھٹے ہوئے، تاہم 14لاکھ پاونڈ کا شارٹ فال ہوگیا،اسد شمیم

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 10:50

برطانوی بزنس مین کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) بانی انصاف فار یو اور پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مین اسد شمیم نے وزیر اعظم عمران خان اور سُپریم کورٹ سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے برطانیہ میں ہونے والی فنڈ ریزنگ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اسد شمیم نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مینوں جن میں سے کچھ پاکستانی حکومت کا بھی حصہ ہیں نے 23 نومبر 2018 کوشیریڈن سوٹ مانچسٹرمیں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، خبر یہ تھی کہ اکیس لاکھ پاونڈ فنڈ اکھٹا کیا گیاجبکہ بعد میں پتہ چلا کہ صرف7 لاکھ پاونڈز جمع ہوئے ،اسد شمیم کا کہنا تھا کیہ آخر 14 لاکھ پاونڈزکا شارٹ فال کیوں ہوا اور جنہوں نےپے سے ‘ ‘دینے کا وعدہ کا تھا وہ کون ہیں اور انہوں نے اپنا وعدہ کیوں پورانہیں کیا،کیا یہ وعدے صرف فوٹو شے شن تک محدود تھے؟۔

(جاری ہے)

اسد شمیم نے سوال اُٹھایا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ کی مد میں جمع ہونے والا پیسہ کہاں پڑا ہے اور ابھی تک ڈیم کی تعمیرکیلئے کیوں نہیں دیا گیا؟جنہوں نے پیسے دیئے ہیں یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کو چاہیے تھا کہ اگر یہ پیسے ڈیم فنڈز کے لئے نہیں لگا رہے تو جنہوں نے پیسے دیے تھے ان کوواپس کرتے یا پھر انہیں بتایا جاتا کے ہم آپ لوگوں کے پیسے کسی دوسرے پروجیکٹ کیلئے استعمال کر رہے ہیں،جو لوگ اپنے ذاتی مقصد کیلئے اس طرح کی تقریبات منعقد کروا کے پیسے جمع کرتے ہیں اور پھر ان کا غلط استعمال کرتے ہیں تو یہ فنڈز دینے والے لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں