وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے لندن اورنیویارک سے آئے چاررکنی وفدکی ملاقات

لاہورمیں بچوں کے ہرقسم کے علاج معالجہ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے جارہے ہیں‘صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سی ای او میوہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر اسدا سلم خان کی سربراہی میں لندن اورنیویارک سے آئے چاررکنی وفدنے ملاقات کی۔ملاقات میں لندن سکول آف ہائجین سے پروفیسرکلیرے گلبرٹ، ڈاکٹرعائشہ ملک، ہومرٹن ہسپتال لندن سے ڈاکٹرشاہدحسین، مانٹیفیورمیڈیکل سنٹرنیویارک سے ڈاکٹرعمرمیاں اورلاہورجنرل ہسپتال سے پروفیسرمحمدمعین موجودتھے۔

صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد اور وفد کے ممبران کے درمیان مدراینڈچائلڈکئیراورآنکھوں کی بیماری میں کمی لانے کیلئے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفدکے ممبران نے صوبائی وزیرصحت کوپاکستان کے مختلف شہروں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کوآنکھوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں ماں اوربچہ کی اموات کوروکنے کیلئے بہترین اورجدید علاج کویقینی بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شعبہ صحت میں بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ لاہورمیں بچوں کے ہرقسم کے علاج معالجہ کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے جارہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بچوں کووبائی بیماریوں سے بچانے کیلئے بھی محکمہ صحت پنجاب بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔ پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان کاشمارآنکھوں کے شاندارسرجنز میں ہوتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں