خواجہ عمران نذیر کو پیش آنیوالے حادثے کی تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 9 دسمبر 2019 16:17

خواجہ عمران نذیر کو پیش آنیوالے حادثے کی تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں خواجہ عمران نذیر سے اظہار ہمدردی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے بطور سیاسی کارکن خدمات کو خراج تحسین پیش پیش کیا گیا ہے ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ کی آزادانہ اور شفاف انداز میں تحقیقات کرائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں