پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری ،تقریباً 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے حملے میں 10 کارڈیک مانیٹرز، 4 ایکومشین، 3 وینٹی لیٹرز اور 15 ٹیلیفون توڑے گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے داخلی اور خارجی دروازوں اور 2 واک تھرو گیٹس کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ 4 دروازوں اور 6 کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے۔ ایمرجنسی میں انفارمیشن کائونٹرز، کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا گیا، وکلا ء نے شیشے کے دروازوں اور 6 پودوں کو نقصان پہنچایا۔وکلا کے حملے میں جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 16 گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور 2 گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں