"چور مچائے شور" شہبازشریف کی عمران خان پر تنقید

عمران خان اور ان کی حکومت نے ہم سب کے خلاف چور چور کے نعرے لگائے، اب کون چور ہے؟ صدر نون لیگ

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 24 جنوری 2020 12:31

لاہور(اردوپوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24جنوری2020ء) صدر نون لیگ شہبازشریف کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ہم سب کے لئے چور کے نعرے لگائے گئے تھے جبکہ اب وہ خود چور ثابت ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز الندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اور ان کی حکومت کس کو چور کہے گی؟ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "چور مچائے شور"۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ نوازشریف کی حکومت کی رپورٹس نکال لیں اور عمران خان کی رپورٹ۔سب کو پتہ چل جائے گا کہ کس نے کتنی کرپشن کی۔نون لیگ کے دور حکومت کی تعریف کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ملک میں بہتری آ رہی تھی، کرپشن کم ہو رہی تھی،لوگوں کو سہولیات مل رہی تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن عمران خان نے آ کر عوام سے سب کچھ چھین لیا اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے بعد یہ بھی ثابت ہو گیا کہ کرپشن بھی سب سے زیادہ عمران خان نے ہی کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن بڑھ چکی ہے جس کے بعد عمران خان اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔عمران خان کی جانب سے کرپشن سے پاک پاکستان کا دعویٰ کیا گیا تھا اور عوام کی جانب سے توقع بھی یہی کی جا رہی تھی کہ یہ حکومت کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کرے گی بلکہ ان کو سہولیات فراہم کرے گی۔

لیکن گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے بعد حکومت کوشدید تنقید کا سامنا ہے۔اسی پر بات کرتے ہوئے صدر نون لیگ اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے چو ر کا نعرہ بلند کیا گیا، اب ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ چور مچائے شور۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں