وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاچلڈرن ہسپتال کے نوتعمیرشدہ ایمرجنسی وارڈز کا دورہ، زیر علاج بچوں کی عیادت ، طبی سہولتو ںکا جائزہ لیا
ایمرجنسی وارڈ کی فارمیسی ، بلڈ بنک اورآپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ، او پی ڈی اور تشخیصی بلاک کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دیا جائیگا،ایسے اداروں کی ہر شہر میں ضرورت ہی:عثمان بزدار لاہورکے ہسپتالوں کی نہ صرف تعمیر نوکی جارہی ہے بلکہ لاہور میں کئی دہائیوں بعد نئے ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مزید اقدامات لئے جائیںگے،ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی
جمعرات 27 فروری 2020 22:24
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کیلئے نیا او پی ڈی بلاک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے او پی ڈی بلاک کیلئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دیا جائے گا۔چلڈرن ہسپتال جیسے اداروں کی ہر شہر میں ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور انہیں معیاری علاج معالجہ مہیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ڈویژن میں چلڈرن ہسپتال بنانے کا پروگرام بنایا ہے اور اس پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھائیں گے جبکہ بعدازاں ہر ضلع میں بچوں کیلئے مخصوص ہسپتال بنایا جائے گا۔ شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہر صورت خوب سے خوب تر بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ لاہور میں کئی نئے ہسپتال تحریک انصاف کی حکومت نے شروع کئے ہیں۔70 سال بعد گنگا رام ہسپتال میں 600 بسترو ںپر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کو چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے ہسپتالوں کی نہ صرف تعمیر نوکی جارہی ہے بلکہ لاہور میں کئی دہائیوں بعد نئے ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ،7ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو2برس میں مکمل کیا جائے گا۔ لاہورمیںپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو بھی بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کا پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔چلڈرن ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے پیشگی انتظامات اوراقدامات کیے ہیںاورہماری صورتحال پر پوری نظر ہے۔جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مزید اقدامات کئے جائیںگے۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اوراس ضمن میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈ زبھی قائم کیے ہیں اورپنجاب میںکوروناوائرس کا کوئی مریض نہیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، سمیع اللہ چوہدری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈین چلڈرن ہسپتال، بحریہ ہسپتال انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار