گور نر پنجا ب کا تما م جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائزر ، صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان

کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نکل کر نہیں گھر میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ، عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے ،چوہدری سرور خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں ۔ اپوزیشن بھی گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تما م جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائزر ، صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نکل کر نہیں گھر میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے اگر عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے ۔

خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں ۔ اپوزیشن بھی گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وہ ہفتہ کے روز گور نرہائوس لاہور میں لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجاز ،اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب،بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم ،پیف کے قاضی عظمت،سرور فائونڈیشن کی وائس چیئرپرسن بیگم پروین سرور سمیت 12فلاحی تنظیموںکے نمائندوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطا ب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میںشامل12فلاحی تنظیموںکے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکے لیے ہم نے تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور انکو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پہلے مر حلے لاہور کی جیلوں کے سٹاف اور قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سامان کی پہلی کھیپ آئی جی پنجاب کے حوالے کردی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کی جیلوں میں46ہزار قیدیوں سمیت جیلوں کے سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک ،سینی ٹائزر ،صابن ،دستانے اور جراثیم کش شیمپوفراہم کیے جائیں گے او ر جیلوں میں موجود تما م سٹاف کوہر صورت کوروناسے بچاجائیگا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے تمام خاندانوں کو مفت راشن فر اہم کیا جائیگا اور پہلے مر حلے میں1لاکھ خاندانوں کو مفت راشن فراہم کر نے کا آغاز کر رہے ہیں اور اس کیلئے ایک ایسی ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے جسکے بعد راشن لینے والے ہر فرد کا نام ایپ میں شامل ہو جائیگا تاکہ کوئی بھی شخص دو بارر اشن نہ لے سکے اور ہم کوشش کر یں گے کہ باقی فلاحی اداروں کو بھی اس ایپ میں شامل کر یں تاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی طر ح ایک ہی وقت میں دو اداروں سے راشن نہ لے ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر ے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کیلئے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا وزیر اعظم عمران خان عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات کو سنجیدہ نہیں لے رہی لیکن میں واضح کر دینا چاہتاہوں کہ اگرحالات یہی رہے تو ہم سخت ترین اقدامات کے ذریعے عوا م کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر یں گے ۔

لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجازنے کہا کہ ہم غر یب خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم اور جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گور نر پنجاب کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ پنجاب میں کورونا سے پیدا حالات سے بے روزگار ہونیوالا کوئی بھی شخص کھانے کے بغیر نہیں رہیگا ہم انکو گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کر یں گے۔اخوات فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور جس طر ح ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں