کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کو احتیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد کرنا ہوگا‘انصرمجیدخان

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سب سے اہم اور بنیادی کردار عوام کو ادا کرنا ہوگا‘وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کو احتیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد کرنا ہوگا۔حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیںجیت سکتی۔صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ حکومت نے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہرفیصلہ بروقت کیا۔

حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر متاثر ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس کے مسئلہ پر سیاست کرکے اپوزیشن نے عوام کو مایوس کیا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر اقدام قابل ستائش ہے۔انصرمجید خان نے کہاکہ محکمہ محنت و انسانی وسائل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میںمحکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سب سے اہم اور بنیادی کردار عوام کو ادا کرنا ہوگا۔کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کیا گیا ہر فیصلہ عوام کے مفاد میں دیا جا رہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں