کورونا لاک ڈائون موثر بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 10 اپریل 2020 12:48

کورونا لاک ڈائون موثر بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) کورونا لاک ڈائون موثر بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا جاراہا ہے۔جس کی بڑی وجہ موثر لاک ڈان نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت لاک ڈان پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں۔حکومت کورونا وائرس کے خلاف صرف اجلاسوں اور ناکوں تک ہی محدود نظر آتی ہے۔پولیس ناکوں پر خاموش تماشائی بنی یوئی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔حکومت کی جانب سے سستی اور نااہلی کے باعث پہلے ہی کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔حکومت کی نااہلی کے باعث شہریوں میں شدید تشویش اور غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ لاک ڈان کو موثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں