اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کی وائرل ویڈیو کا تنازعہ، کاروباری شخصیت ملک ریاض کا ردعمل آگیا

افسوسناک واقعے کو میرے ساتھ جوڑنے والوں کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا ، عثمان میرا بھتیجا نہیں ہے ۔ ملک ریاض

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 27 مئی 2020 16:32

اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کی وائرل ویڈیو کا تنازعہ، کاروباری شخصیت ملک ریاض کا ردعمل آگیا
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کی وائرل ویڈیو کا تنازعہ، کاروباری شخصیت ملک ریاض کا ردعمل آگیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ملک ریاض نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی یہ افسوس ناک واقعہ میرے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے میں اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مکروہ پروپیگنڈا کی سرزنش کرتا ہوں مجھے ایک وائرل ویڈیو کے ساتھ منسلک کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، واقعے کو ملک ریاض سے جوڑے کی کوشش کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ عثمان میرا بھتیجا نہیں ہے۔

یہ بات بھی قابل غور رہے سوشل میڈیا پر کچھ افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا عظمیٰ خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا واقعہ ملک ریاض کے ساتھ منسلک ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حسان نیازی کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

 حسان نیازی کی جانب سے اس واقعے کو ملک ریاض کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی اور ان پر اپنے شوہر کےساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں بات کرتی  نظر آتی ہیں۔ خاتون نے دونوں سے سوال کیا کہ کیا تم دونوں کا میرے شوہر کے ساتھ رشتہ کیا ہے۔

جس پر عطمیٰ خان خاتون کو آنٹی بول دیتی ہیں ، خاتون ردعمل دیتے کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں ، تم 34 سال کی ہو میں 40 سال کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی ہما خان کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور بات بات پر معذرت کرتی نظر آتی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا ہے جس کے باعث وہ اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے ہوئی ہیں۔ یہ بات بھی قابل  غور رے کہ عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا . کیا دونوں پر بد ترین تشدد کیا گیا؟ ویڈیو اور تصاویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے  تھے۔  

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں