ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ان کے پیچھے گن ہے‘ کیپٹن (ر) صفدر

سی سی پی او کی اکیسویں گریڈ میںترقی (ن)لیگ پر مقدمات بنانے سے مشروط ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2020 12:30

ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ان کے پیچھے گن ہے‘ کیپٹن (ر) صفدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے پیچھے گن ہے ،یہ ٹینکوں اور توپوں کے سائے میں بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او کو کہا گیا کہ اکیسویں گریڈ میںترقی اس وقت ملے گی جب آپ (ن)لیگ پر مقدمات بنائیں گے ،ایک سرکاری ملازم پرموشن کے لیے غلط فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ کیپٹن (ر)صفدر کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا سی سی پی او نے میرے کیس میں نامزد افراد کو بلایا ،آج میں جو بول رہا ہوں مجھے پشاور نیب بلا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے جامعہ حفصہ پر بم گرائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں