لاہور، چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 1 اکتوبر 2020 18:10

لاہور، چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں بھاٹی گیٹ پولیس کی کارروائی۔ چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ رقیب عرف ٹینو اوروقاص شامل۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے نقدی،8موبائل فونز برآمد۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں